ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 2036 ڈالر فی اونس ہے۔