Author: News Desk
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈکی ٹیم نے برینٹ فورڈ کو2-4 سے ہرا دیا۔ یہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں 11 ویں فتح ہے۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے جیروڈ بوون نے تین اور ایمرسن پالمیری نے ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ برینٹ فورڈ کی طرف سے نیل موپے اور یونے ویسا نے ایک ایک گول سکور کیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ لندن سٹیڈیم ،لندن میں کھیلے گئے میچ میں…
نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، عثمان خواجہ
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کو ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ 37 سالہ بلے باز نے کہا ہے کہ میزبان کیوی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد ان کی ٹیم کے حواصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا…
واشنگٹن امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ 4 مارچ تک ہو جائے گا جس کے بعد باقی رہ جانے والےیرغمالی بھی رہا ہو جائیں گے۔ اردو نیوز کے مطابق نیویارک میں این بی سی کوانٹرویو دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں کب تک غزہ میں جنگ بندی پر عمل شروع ہو سکتا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہےکہ رواں ہفتے کے آخر تک عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ ان کی سکیورٹی…
انقرہ ترکیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی زمین میں اسرائیل کا اختیار کردہ رویہ پورے فلسطین کے لئے منفی نتائج کا سبب بن رہا ہے۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل پر جاری عدالتی کاروائی ترکیہ کی طرف سے نائب وزیر خارجہ احمد یلدز کی زیرِ قیادت وفد نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔بیان میں نائب وزیر خارجہ احمد یلدز نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی زمین میں اسرائیل کا اختیار کردہ رویہ پورے فلسطین کے لئے منفی نتائج کا سبب بن رہا ہے۔ فلسطینی اپنی ہی زمین پر بنیادی حقوق سے محروم ہو…
وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے دورے کے دوران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی ریاض میں سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفلیح سے ملاقات ہوئی۔وزیر تجارت گوہر اعجاز نے وزیر تجارت ماجد الکسبی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیر تجارت کے ہمراہ 20 رکنی پاکستانی صنعتکاروں کا وفد بھی ہمراہ تھا۔ وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سعودی وزراء سے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سعودی…
بینکوں کے ڈیپازٹس ، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 27541 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22754 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی کمی ہوئی ۔ دسمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم…
مشہور مائیکروبلاگنگ سائٹ ‘X’، جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا، ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے پاکستان بھر میں ناقابل رسائی ہے۔ ایک مختصر وقفہ کے باوجود جب سائٹ قابل رسائی تھی، صارفین اب مسلسل بندش کی اطلاع دے رہے ہیں، یہاں تک کہ جب ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) خدمات استعمال کررہے ہوں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، جو کہ ٹیلی کمیونیکیشن کی نگرانی کرنے والی سرکاری ایجنسی ہے، نے سروس کی معطلی کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ شفافیت کے اس فقدان نے ان صارفین میں مایوسی کو مزید بڑھا دیا ہے…
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس سے انہوں نے خطاب کیا۔ انہوں نے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ بلاول نے کہا کہ سندھ میں وزیراعلیٰ کے امیدوارمراد علی شاہ ہونگے، اس کے علاوہ اسپیکرسندھ اسمبلی کے امیدوار اویس شاہ اور اقلیتی رکن انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرکے امیدوارہونگے۔ خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کو اکثریت حاصل…
ڈائریکٹر کمیونی کیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک نے بریفنگ میں کہنا تھاکہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کو جواز بنا کر آئی ایم ایف کو خط لکھنے اور امداد دھاندلیوں کی عدلیہ سے تحقیقات مشروط کیے جانے کا بھی صاف جواب دیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ وہ جاری سیاسی امور پر تبصرہ نہیں کریں گی، جو کہنا تھا اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتیں۔…
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی ہے۔ 1200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1029 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 556 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔