Author: News Desk
سرکاری ملازمین کو دبائو میں لانے اور بلیک میل کرنے کے ہتھکنڈے آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے منقسم مینڈیٹ دیا ہے، پرتشدد رویوں کا ریکارڈ رکھنے والے کچھ عناصر سرکاری ملازمین کو بلیک میل کرنے اور ریاست پاکستان سے ان کی وفاداری ہٹانے کے لیے ان پر دبائو ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سمیت مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں، ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی اور ان پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کرے گی اور ان کو مثالی…
ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقات کو معیشت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقات بالخصوص خواتین اور خصوصی افراد کو معیشت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بزنس نیٹ مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ تقریب میں کاروباری اور سفارتی برادری کے افراد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ایک متحرک قوم ہے جسے بے شمار قدرتی وسائل سے…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے کامیاب ہونے والے (ن) لیگ کے 3 ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کردیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے اور عدالت نے این اے 47 سے (ن) لیگ کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر مغل نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا…
اسلام آباد: سابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے تحریری بیانات جمع کروادیے جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں الزامات لگانے…
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سعودی حکام کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ یہ بات انہوں نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے حج انتظامات کے سلسلے میں سعودی سفارتخانے میں ملاقات کے دوران کہی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حج 2024 کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور سعودی سفیر کے بہترین تعاون کی بدولت پاکستانی عازمین حج کی سہولیات…
اسلام آباد: تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کرکے جمہوریت پر حملہ کیا گیا انتخابات میں ہماری 179 نشستیں ہونی چاہئیں تھیں 85 نشستیں چھینی گئیں، ہمارے مسترد ووٹس کی تعداد وکٹری ووٹس سے زیاد ہے، 2024ء پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی شدہ انتخابات تھے۔ یہ بات پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، سیمابیہ طاہر، شیر افضل مروت، شاندانہ گلزار، ریحانہ ڈار، سلمان اکرم راجا اور دیگر رہنما و امیدوار بھی موجود تھے جنہوں ںے…
علی بابا کی تحریروں کو انگریزی، اردو اور دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سندھ کے مشہور و معروف ڈرامہ نویس، ناول نگار اور افسانہ نگار علی بابا کا فن امر اور لازوال ہے، علی بابا کی تحریروں میں وجودیت اور ذات کی گہرائی نظر آتی ہے، علی بابا نے موہنجو دڑو پر شاندار ناول تحریر کیا، ان کی تحریروں کا اردو سمیت دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں اکادمی ادبیات پاکستان میں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کی تحریر کردہ کتاب ”علی بابا کی شخصیت اور فن“ کی تقریب…
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پشین میں خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان میں پشین کے علاقوں خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے ان واقعات کی رپورٹ طلب کر…
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔بدھ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ان واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور غم کا اظہار کیا اور شہداکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد امن اور جمہوریت کے دشمن ہیں اور ملک کا امن خراب کرنے کی کسی مذموم سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو…
نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ ای روزگار منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 10 ارب ڈالرز آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ایکسل کنسلٹنگ سروسز کے اشتراک سے قائم مرکز کیلیے 10 ہزار مربع فٹ جگہ مختص کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای روزگار مرکز میں تمام سہولیات سے آراستہ 100 ورک اسٹیشنز ہیں، ہائی اسپیڈ…