گلوکارجاوید بشیر کا نیا گانا ’’جوگی‘‘ لانچ کر دیا گیا۔اس گانے کی شاعری بابا بلھے شاہ کی ہے جبکہ موسیقی کامران اختر نے ترتیب دی ہے،یہ گانا جوگیا سیریز کا تیسرا گانا ہے جس کے ویڈیو ڈائریکٹر سگیل خان ہیں۔
جاوید بشیر ایک پاکستانی پلے بیک گلوکار ہیں جو بنیادی طور پر کلاسیکی گانے گاتے ہیں۔ جاوید نے کئی کامیاب بالی ووڈ فلموں کے لیے گانے گائے ہیں ۔جاوید بشیر نے قوالی کی پیشہ ورانہ تربیت 1992 سے اپنے والد استاد بشیر احمد خان سے شروع ہوئی جو خود ایک معروف قوال ہیں جبکہ کاسیکی گائیگی کی تربیت اپنے چچا استاد مبارک علی خان سے لی۔
ان کے چھوٹے بھائی اکبر علی بھی ایک قوال ہیں ۔جاوید بشیر نے اپنے سولو سینگنگ کیرئیر کا آغاز 2001 میں بالی ساگو کے البم سے اپنے پہلے گانے “دیوانے نچدے” گا کر کیا۔