Author: News Desk

اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک )تحریک انصاف کی 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی۔وفاقی دارالحکومت کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے اور کسی بھی قسم کی مذہبی، سیاسی جلسے جلوس یا اجتماع پر پابندی ہو گی۔واضح رہے اسلام آباد میں اس سے قبل بھی دفعہ 144 کا نافذ کی گئی جو کل ختم ہوئی۔

Read More

لاہور: (ما نیٹر نگ ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، بھارت کو تحفظات ہیں تو آگاہ کردے ہم دور کردیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہدف کوحاصل کریں گے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے، ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا تھا جواب کا انتظار ہے، آئی سی سی کو اپنی ساکھ کے بارے خود سوچنا پڑے گا، آئی سی سی دنیائیکرکٹ کی واحد مضبوط باڈی ہے۔انہوں نے کہا اب…

Read More

اسلام آباد(ما نیڑنگ ڈیسک )پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزہ لینے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، ویزہ پابندیوں کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔ یو اے ای میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں یو اے ای حکام نے ویزوں کے بندش سے متعلق پاکستان کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اماراتی حکام کی جانب سے بتایا کہ پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں، پاکستانی سوشل میڈیا پر عرب عمارات حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں اور ان کا یو اے ای میں سوشل میڈیا استعمال مثبت نہیں ہے۔حکام…

Read More

لاہور:(ما نیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلوں کو پٹرول کی بجائے بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کی روک تھام کیلئے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا آرڈر جاری کردیا۔عدالت عالیہ نے لاہور میں موٹر سائیکلوں کی سختی سے نگرانی کی ہدایت کر دی۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت لاہور میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پالیسی بنائے، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے بجٹ مختص کر دیا گیا ہے، حکومت کی جانب…

Read More

لاہور : (مانیٹر نگ ڈیسک )پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی ہواں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں سموگ کی صورت حال بہتر ہو گئی، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے، بچوں کی…

Read More

کراچی:سچل کے علاقے مخدوم بلاول ولیج سے پولیس افسر کی سرکاری گاڑی چوری کر لی گئی۔سرکاری گاڑی چوری کرنے کی واردات کا مقدمہ سچل تھانے میں پولیس افسر راجہ امتیاز علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس افسر راجہ امتیاز علی سی ٹی ڈی میں لیگل ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہے۔سچل پولیس کے مطابق پولیس افسر کے سرکاری گاڑی مخدوم بلاول ولیج میں اس کے گھر کے باہر پارک تھی، صبح پولیس افسر نے کھڑی سے دیکھا تو گاڑی اپنی جگہ موجود نہیں تھی۔ پولیس افسر کی گاڑی نامعلوم ملزمان چوری کرکے فرار ہوگئے۔واردات کا مقدمہ درج کرکے گاڑی کی…

Read More

اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔نجی چینل سے بات کرتے ہوئے نامور مبلغِ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر کہا ہے کہ مجھے تو نہیں پتہ کہ کون سی شرعی کونسل نے فتویٰ دیا ہے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق فتویٰ صحیح نہیں ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔ میرے خیال میں یہ تنگ ذہنی ہے۔مولانا طارق جمیل نے…

Read More

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے 24 نومبر کو اسلام آباد کے چاروں اطراف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کے لیے پر عزم ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کی قیادت کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔قافلوں کے اسلام آباد پہنچنے تک راولپنڈی اور اسلام آباد کی قیادت بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی جبکہ تمام صوبوں کے قافلوں کو اسلام آباد کے الگ الگ راستوں پر پہنچنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق…

Read More

اسلام آباد:تھانہ لوہی بھیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اغواء اور چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم سے مغویہ، مسروقہ ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور پرائز بانڈ برآمد کرلیے، سب کی کل مالیت 85لاکھ روپے ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ منظم…

Read More

ایسی نوکری جس کی تنخواہ سالانہ تقریبا 1 ارب روپے ہو، کون نہیں چاہے گا لیکن آپ کو جان کر یہ حیرت ہوگی کہ واقعی کوئی ایسی نوکری نہیں کرنا چاہتا۔مصر میں اسکندریہ کے مشہور لائٹ ہاؤس میں یہ نوکری کرنی ہے جس کے سالانہ آپ کو تقریباً 1 ارب روپے ملیں گے مع سہولیات کے لیکن یہ نوکری غیر متوقع اور خوفناک چیلنجز کے ساتھ آتی ہے جس کا سامنا تقریباً کوئی بھی نہیں کرنا چاہتا۔ یہ پوزیشن دنیا میں سب سے مشکل ترین ملازمتوں میں سے ایک ہے.کیپٹن موریسیس، ایک مشہور ملاح کو ایک بار مصر کے اسکندریہ…

Read More