Author: News Desk

اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں خارجی ہاتھوں کا بخوبی علم ہے، فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے۔ نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی ذمہ داری سنبھال لی ہے، سلامتی کونسل میں ہماری ذمہ داریاں دوسال کیلئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سرحد پار سے پاکستان پر چند دن پہلے حملہ ہوا، دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا، دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے، پاکستان میں دہشتگردوں کیگھس بیٹھیے موجود…

Read More

نیویارک:(ما نیٹر نگ ڈیسک )پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تقریب ہوئی، پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا، پاکستان دو سال تک اپنی ذمے داریاں نبھائے گا، دیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے، پاکستان میں مجموعی طور سکیورٹی…

Read More

اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں 19 لوگوں کے لیے معافی کے اعلان کو کوئی بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا۔ پارلیمنٹ ہاس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر 67 لوگ تھے جن میں سے صرف 19 لوگوں کو معافی ملی ہے، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ…

Read More

راولپنڈی:(ما نیٹر نگ ڈیسک )سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرموں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مجرموں کی سزاں پر عمل درآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں ، مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی اپیلیں دائر کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئیکورٹس آف اپیل میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتا انسانی بنیادوں پر…

Read More

بلاوائیو: افغانستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا دیا۔ان دنوں افغانستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے جاری ہے۔پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور رنز کے انبار لگا دیئے، زمبابوے کی ٹیم افغانستان کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 586 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔586 رنز زمبابوے کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے،…

Read More

پشاور: کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین نے معاہد ے پردستخط کر دیئے ہیں۔معاہدے کے متن کے مطابق کرم میں اسلحہ استعمال کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، 2008 میں طے مری معاہدے پر عمل کیا جائے گا، معاہدے کے تحت فریقین کو اسلحہ جمع کرانا پڑے گا۔واضح رہے کہ کر م میں امن و امان کے قیام کیلئے 3 ہفتوں سے جرگہ جاری تھا، جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز…

Read More

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع کے مطابق 27 اور 28 دسمبر کی درمیانی رات فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کُرم اور شمالی وزیرستان میں دو مقامات سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 28 دسمبر کو علی الصبح خارجیوں اور افغان طالبان نے ملکر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائر…

Read More

اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی، مذاکرات ہی ہوں گے، مذاکرات ہی حل ہیں۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ لطیف کھوسہ نے آج کہا ہے ڈیڈ لائن ختم، اب سول نافرمانی کی تحریک پر عمل ہو گا؟ جس کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بالکل سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہو گا۔

Read More

اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دے دی گئی، جبکہ اجلاس میں رولز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کچھ رولز میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے نئے ایڈیشنل ججز کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط نکال دی گئی ہے جبکہ کسی امیدوار کی انٹیلی جنس رپورٹ لینا نہ لینا کمیشن کی صوابدید ہوا کریگا، ہائیکورٹ چیف جسٹس کے لیے 3 نام زیر غور آئیں گے۔ڈرافٹ کے مطابق سینئر جج کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نہ…

Read More

اسلام آباد:(ما نیٹر نگ ڈیسک )مدارس رجسٹریشن کا معاملہ، حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس رجسٹریشن پر بڑا بریک تھرو ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ہی کرنے کی یقین دہائی کرا دی گئی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے پر نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بریک تھرو مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔

Read More