Author: News Desk
لاہور:پنجاب میں شدید دُھند اور اسموگ کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہو گئی ہے، جبکہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اسموگ اور دُھند کی وجہ سے آج بھی مختلف مقامات سے موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹروے، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹر وے ایم 5 ملتان تا سکھر بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔حد نگاہ کم ہونے…
لاہور سمیت پنجاب بھر میں رکشہ ڈرائیور کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی گئی، شہری مناواں لائن سمیت صوبے کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں ہر اتوار ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکیں گے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق اب رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کے لیے کسی قطار کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، ملکی سطح پہلی بار رکشہ ڈرائیورز کے لیے الگ کاؤنٹر اور خصوصی دن ٹیسٹ کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔رکشہ ڈرائیورز کو ٹیسٹ سے پہلے ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا جاتا ہے اور اب تک 11ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیورز اس مہم سے فائدہ اٹھا…
اسلام آباد:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ملکی بقاء کی خاطر افواج پاکستان کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی لازوال قربانیاں ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔وزیرِ اعظم نے چھ دہشت…
واٹر پمپ کے قریب فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو تاجر سے 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود شارع پاکستان واٹر پمپ چورنگی کے قریب پل سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو رکشے میں سوار تاجر مزمل اور اس کے کاروباری پارٹنر ارسلان اسحاق سے بھاری مالیت کے 36 موبائل فون سے بھرا بیگ لوٹ کار فرار ہوگئے۔تاجر مزمل اور ارسلان اسحاق نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی رحیم یار خان میں موبائل فون کی دکان ہے، وہ گزشتہ 6…
کراچی:دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 نومبر سے آغازہوگا، وزیراعظم شہباز شریف افتتاح کریں گے۔ہر دو سال بعد ہونیوالے اس 12ویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار میں پاکستان اور دوست ممالک کی دفاعی مہارتوں، آلات، ٹیکنالوجی کی نمائش کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق دنیا کے55 ملکوں سے 550 سے زائد نمائش کنندگان سٹالز لگائیں گے، ترکیہ اور چین بھاری موجودگی کیساتھ شرکت کر رہے ہیں، ایران،اٹلی،برطانیہ پہلی بار نمائش میں شریک ہونیوالوں میں شامل ہیں، نئے شرکاء کو پانچ ہزار سے زائد مہمانوں کی خصوصی توجہ ملنے کا امکان ہے۔ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)…
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں، نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھےسابق وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سےسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز…
کراچی:ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائلہ مجید کو صدر منتخب کرلیا ہے۔عائلہ مجید اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پاکستان سے اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔ عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور اسلام آباد میں قائم پلانیٹیو پاکستان کی بانی اور سی ای او ہیں، جو ڈیکاربونائزیشن، پائیداری اور توانائی کے حوالے سے خدمات سرانجام دیتی ہیں۔عائلہ مجید 180ممالک میں اے سی سی اے کے 252,500 سے زائد اراکین اور 526,000 مستقبل کے اراکین کی قیادت کریں گی۔ وہ ایسے وقت میں صدر…
اسلام آباد:پاکستانی نوجوان ملک کے حالات سے مطمئن اور وطن میں ہی بہتر مستقبل کے لیے پراْمید ہیں۔آئی پی ایس او ایس (IPSOS) کے سروے میں حقائق منظرعام پرآگئے جس سے پتا چلتا ہے کہ نوجوانوں کی بیرون ملک نقل مکانی کے تناظر میں گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔آئی پی ایس او ایس سروے کے مطابق پاکستان کے 74 فیصد نوجوان اپنے ملک میں رہنا چاہتے ہیں، پاکستانی نوجوان اپنے وطن میں رہ کر بہتر زندگی گزارنے کی خواہش مند ہیں، نوجوانوں کی اکثریت یورپ یا امریکا نقل مکانی کی بجائے سعودی عرب اور یواے ای میں کام کرنے…
عمران خان کیخلاف فوجی عدالتوں کے اشارے نہیں، گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، برطانوی وزیرخارجہ
لندن : برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامے نے عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندورنی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ، دولت مشترکہ، اور ترقی، ڈیوڈ لامے نے 16 اکتوبر کو رکن پارلیمنٹ کم جانسن کے خط کے جواب میں پاکستان میں انسانی حقوق اور سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایم پی کِم جانسن نے 16 اکتوبر کو برطانوی وزیرخارجہ کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور سیاسی حالات پر لکھا تھا جس پر…
اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں 150 ملزمان ہیں ۔ کوئی ایک کہہ دے کہ میں کیس ملوث ہوں تو سزا لینے کو تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں۔ سیاست دانوں کو بے شک ٹرائل کیا جائے۔…