کیلیفورنیا: یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت 1 منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کردی ہے۔یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت کو بڑھا کر ٹک ٹاک کی طرح زیادہ سے زیادہ کرکے 3 منٹ کردیا ہے۔15 اکتوبر سے تخلیق کار صارفین 3 منٹ پر مبنی یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ تبدیلی شارٹس پر اسٹوری شیئر کرنے کو مزید عمیق بنا دے گی۔ یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کردہ اپ ڈیٹ تھی، لہذا ہم یہ فیچر اپ ڈیٹ کے لیے مزید لچک فراہم کرنے پر پرجوش ہیں۔
تاہم یہ بات ذہن نشین رہے کہ ٹک ٹاک پہلے ہی اس پر کام کرچکا ہے۔ 2021یں ٹک ٹاک نے ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ لمبائی کو 60 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا تھا۔ فی الحالTikTok میں ریکارڈ شدہ ویڈیوز 10 منٹ تک لمبی ہو سکتی ہیں اور ایپ پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز 60 منٹ تک ہی لمبی ہو سکتی ہیں۔
Keep Reading
Add A Comment