اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کیلئے اْنہیں عارضی بلاک کیا جارہا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سیکیورٹی رسک ہیں اور اْن کی حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیر قانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہے پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا اور اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی اینز رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی اینز رجسٹرڈ کرا چکی ہیں۔
Keep Reading
Add A Comment