وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سرکاری گاڑیاں دوسرے صوبوں میں استعمال نہیں ہوں گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سے این او سی لینا ہوگی، دیگر صوبوں میں استعمال ہونے والی تمام سرکاری گاڑیاں واپس طلب کر لی گئیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہر گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کرے گا، سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں غلط استعمال ہونے نہیں دیں گے۔