رمضان المبارک سن 1445 ہجری کا آغاز کل سے ہونے کا امکان ہے اور بابرکت مہینے کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔
سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ لندن میں اس بار بھی مسلم کمیونٹی تقسیم ہے اور دو الگ دنوں میں رمضان المبارک کا آغاز ہو رہا ہے۔
ماہ صیام کو تمام مہینوں کا سردار کہا جاتا ہے کیونکہ اس مہینے میں شیطان کو قید کر دیا جاتا ہے اور نیکی کا اجر دوگنا ہو جاتا ہے۔
رمضان المبارک کے دوران مساجد میں بھی رش بڑھ جاتا ہے اور خواتین بھی گھروں میں تراویح کا اہتمام کرتی ہیں جبکہ مساجد میں آئمہ کرام رمضان المبارک سے متعلق مسائل سے عوام کو آگہی بھی فراہم کرتے ہیں۔