رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی مہنگائی کی لہر بھی آگئی، آٹے کے بعد اب سبزی اور پھل کی بھی من مانے داموں فروخت جاری ہے۔
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،،پیاز فی کلو 200 روپے سے بڑھ کر 250 اور ٹماٹر 200 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔
اسلام آباد کے سستے بازاروں سے بھی شہری مایوس دکھائی دیے جبکہ لاہور میں بھی سبزیوں ، پھلوں کی مختلف اور من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔
سرکاری ریٹ پر ملنے والے 125 روپے درجن کیلے کہیں 180 تو کہیں 200 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں ،315 روپے کلو والا سرکاری قیمت پر سیب کہیں نہیں مل رہا ،کراچی ، اسلام آباد اور کوئٹہ میں فی کلو پیاز ڈھائی سو سے تین سو روپے تک پہنچ گئی۔
مہنگائی کے ستائےعوام نے حکومت سے منافع خوروں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Keep Reading
Add A Comment