پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کی قیمتیں برقرار ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 مارچ کو 4200 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار 200 روپے میں فروخت ہوا جس کے بعد آج بھی سونے کی قیمت یہ ہی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ95 ہزار 645 روپے برقرار ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2187 ڈالر فی اونس ہے۔