حکومت کی جانب سے شوگر ملز کو برآمد کی اجازت ملنے سے پہلے ہی چینی مہنگی ہوگئی ہے۔
لاہور میں 4 روپے کے اضافے کے بعد ایک کلو چینی دوبارہ ڈیڑھ سو روپےکی ہوگئی ہے جب کہ ایکس مل قیمت 142 اور ہول سیل میں چینی 144 روپےکلو ہوگئی ہے۔
اکبری منڈی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما سہیل ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ْ
ان کا مزید کہنا ہےکہ عام بازار میں چینی دوبارہ 150 روپے کلو فروخت ہونےلگی ہے، عید سے پہلے چینی کی قیمت 133 روپےکلو تھی۔