اسلام آباد: سائفرکیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والےخصوصی عدالت کے جج سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس کو سفارش کردی ہے۔
انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے سفارش کی ہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کی جائیں۔