کراچی کے علاقے نیو چالی کے اطراف واقع جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے سے 2 دکانیں متاثر ہوگئیں جبکہ ایک دکان کی چھت گرگئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ہر طرف دھواں بھر گیا، جبکہ 2 دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا ایک اسنارکل حادثے کی جگہ پر پہنچا، دھماکے کی شدت سے دکانوں کا ملبہ سڑک کے اطراف پر پھیل گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔