وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ، آزادکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کےلیےایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانےکے لیےتعیناتی ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف نےسمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لینے کی اجازت دے دی ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آزادکشمیرحکومت نےپولیس کی معاونت کے لیےایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی، چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقنی بنانےکے لیے ایف سی تعینات ہوگی، اسی طرح نیلم جہلم،منگلا اور گل پورپاور ہاوسزکی فول پروف سکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیرمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے، ایف سی کی یہ تعیناتی 3 ماہ کےلیے ہوگی۔