ملک کے بیشتر شہر آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے جبکہ 48 ڈگری کے ساتھ دادو ملک کا گرم ترین شہر رہا۔
آج حیدرآباد میں 42 ڈگری کی گرمی 47 ڈگری، لاہور میں 41 ڈگری کی گرمی 45 ڈگری، اسلام آباد اورپشاور میں 37 ڈگری کی گرمی 42 ڈگری اور کراچی میں 37 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری کی محسوس کی گئی۔
اس کے علاوہ سکھرمیں درجہ حرارت 47 ڈگری، نواب شاہ اور سبّی میں 46 ڈگری، ملتان، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں 45 ڈگری، بہاولپور میں 44 ڈگری، تربت میں 42 ڈگری اور بنوں میں 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت21 سے27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔