سندھ ہائی کورٹ نے حفیظ مہر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ (ایس ٹی بی بی) کا سیکریٹری تعینات کرنے کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
عدالت میں حفیظ مہر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ (ایس ٹی بی بی) کا سیکریٹری تعینات کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری تعلیم اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے 14 دسمبر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک کتابوں کی چھپائی کو حتمی شکل دینے اور درخواست گزار کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔