ساہیوال: پنجاب کے علاقے سرگودھا میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار اور ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں پولیس اہلکار اور ساتھی نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔مقدمہ اندراج کے بعد ضلعی پولیس آفیسر نے واقعے کی تفتیش کی اور رپورٹ ایس پی انویسٹی گیشن کو ارسال کی جس پر انہوں نے نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مخبروں کی مدد سے پولیس اہلکار و ساتھی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔
Keep Reading
Add A Comment