پشاور میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے آبائی محلے شاہ ولی قتال میں صدیوں پرانا پیپل کا درخت کاٹ دیاگیا۔
صدیوں پرانا درخت کاٹنے پر اہل محلہ اور وہاں کے تاجروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ اوقاف کا مؤقف ہے کہ طوفان کے پیش نظر محکمہ جنگلات سے این او سی لے کر درخت کاٹا گیا۔
محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ دو روز قبل پولیس لائنز میں درخت گرنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوا تھا، تاہم اب عوام کے جانوں ومال کی حفاظت کے پیش نظر اس درخت کو کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔