Author: News Desk
لاہور:پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج میں شہید و زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز پر بے رحمانہ حملوں کی شدید مذمت اور شہید سکیورٹی اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔پنجاب کابینہ نے پولیس کے شہید کانسٹیبل کے لئے مجموعی طور پر2 کروڑ 90 لاکھ روپے اور زخمی ہونیوالے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لئے 10 لاکھ روپے کے پیکیج کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز نے کہا کہ پی…
احتجاج کے ماسٹر مائنڈ سے جیل نہیں کاٹی جارہی وہاں سے کال دیتا ہے شہر بند کردو، مریم نواز
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ شہر کا کچرا اٹھانے سے زیادہ سیاسی گند صاف کرنا ضروری ہے۔لاہور میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے جانے کے چار سال بعد مجھے جو پنجاب ملا اس میں تمام وہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی تھیں جو شہباز شریف بناکر گئے تھے، صفائی کا نظام بھی نہیں تھا، مفت دوائیں بند ہوچکی تھیں اسپتالوں کا برا حال تھا، میٹرو بس کا ٹریک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اگر شہباز شریف کی حکومت چلتی رہتی تو پنجاب آج نجانے کہاں ہوتا۔انہوں نے کہا…
راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بناتے ہوئے 102 ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔منصوبے کا فیصلہ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 25 اکتوبر کو ہونے والی 39ویں میٹنگ میں کیاگیا.پنجاب حکومت نے 2024/25 کے لیے منصوبے کی تکمیل کے لئے ایڈمنسٹریٹو منظوری دی جس کی تکمیل کی مدت نومبر 2025 رکھی گئی ہے۔ یہ منصوبہ 84 کلو میٹر ایریا کو کور کرے گا اور اس کے 10 روٹ ہوں گے۔الیکٹرک بس سروس پروجیکٹ کی مالیت 7 ارب سے زائد ہے جب کہ حکومت پنجاب نے 4.7 بلین روپے جاری کردیے۔پنجاب ماس…
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مضبوط حمایت سے ملک کو ہرقسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کے قریب جاری فیلڈ تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو مشق کے مقاصد اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مشق کے دوران مختلف دستوں نے جن میں آرمر، انفنٹری، میکنائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل…
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواست جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئی، سرکاری حج کے لیے اب قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔سرکاری اسکیم کے لیے حج درخواستین جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ تاحال سرکاری اسکیم کے لیے 63400 سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔سرکاری حج کے لیے 89ہزار 605 کا کوٹہ رکھا گیا تھا جس میں سے تقریباً 26 ہزار افراد نے درخواستیں جمع نہیں کروائیں۔درخواستوں کا مرحملہ مکمل ہونے کے فوراً بعد…
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ گولی کیوں چلی اس کی معافی نہیں ملے گی، میں لوگوں کو روکنے میں ناکام رہی، بشری بی بی نے لیڈ کیا، باقی قیادت کو بھی آگے آنا چاہیے تھا۔ علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی ڈی چوک واقعے پر شاک میں ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ سب سے پہلی ایف آئی آر محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف کرو۔ بانی نے کہا ہے کہ ایک لاسٹ کارڈ میرے پاس ہے جو ابھی استعمال نہیں کروں گا، سانحہ ڈی چوک پر سپریم…
جدہ:سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 19 ہزار 24 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اے پی پی نے سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین کے حوالے سے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے گرفتاریوں کے اعداد وشمار کے ساتھ بیان جاری کردیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے گرفتار کیے گئے 19 ہزار 24 غیر قانونی تارکین میں سے 11 ہزار 268 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 773…
اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسندوں نے ہوش ربا انکشافات کردیے۔پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں شریک جل جبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیں پیسے دے کر ڈی چوک میں توڑ پھوڑ کرنے کیلئے چھوڑاعابد نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہمیں یہاں لے کر آئے اور پھر ہمیں چھوڑ کر خود بھاگ گئے۔صدیق نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے اسلام آباد آیا تھا اور یہاں ہمیں پولیس نے گرفتار کیا لیکن پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہمیں چھڑانے نہیں آیا۔عباس خان…
پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے براہ راست ٹکراؤ نہیں ہوا، پی ٹی آئی منظم پروپیگنڈا کررہی ہے، وزارت داخلہ
اسلام آباد:وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ اس کام کیلئے تعینات تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج میں تربیت یافتہ شر پسند اور غیر قانونی افغان شہری بھی شامل تھے، یہ سخت گیر 1500 شرپسند براہ راست مفرور اشتہاری مراد سعید کے ماتحت سرگرم تھے جو خود بھی ہمراہ تھا، اس گروہ نے عسکریت پسندانہ حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں…
پی ٹی آئی احتجاج میں مفرور مراد سعید 1500 سخت گیر شرپسندوں کے ساتھ موجود تھا، وزارت داخلہ
اسلام آباد:وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پُرتشدد احتجاج میں مفرور مراد سعید 1500 سخت گیر تربیت یافتہ شر پسندوں کے ساتھ موجود تھا، پاک فوج کا ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ Riot control پر تعینات تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج میں تربیت یافتہ شر پسند اور غیر قانونی افغان شہری بھی شامل تھے، یہ سخت گیر 1500 شرپسند براہ راست مفرور اشتہاری مراد سعید کے ماتحت سرگرم تھے جو خود بھی ہمراہ تھا، اس گروہ…