وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہےکہ کراچی میں مارے جانے کے واقعات پر خوشی نہیں ہمیں بھی دکھ ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ایم کیو ایم ارکان نے شور شرابہ کیا جس پر اسپیکر اویس قادر شاہ نے کہا کہ سوال پوچھیں ماحول خراب نہ کریں، وہ روایات قائم نہ کریں جو ماضی کی تھیں۔

اس پر اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ وقفہ سوالات سے اہم 70 جانوں کا مسئلہ ہے، کراچی میں امن وامان ہمارے لیے اہم مسئلہ ہے۔

ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی قرۃ العین نے کہا کہ کراچی شہر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے، موبائل اور نقدی چھیننے کے بعد قتل کیا جاتا ہے، کتے بلیوں کی طرح بچوں کو مارا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوال سے ہٹ کر مجھے واقعات پر افسوس ہے، کراچی میں مارے جانے کے واقعات پر خوشی نہیں ہمیں بھی دکھ ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version