اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا قرض اپریل 2024 تک 66 ہزار 83 ارب روپے رہا جبکہ حکومت نے اپریل میں 709 ارب روپے قرض لیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اپریل 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 44 ہزار 481 ارب اوربیرونی قرض 21 ہزار 601 ارب روپے ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی10ماہ میں حکومت نے 5242 ارب روپے قرض لیا۔