انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عمان کے کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں خلیجی ریاست کے کھلاڑیوں کو پاکستانی نژاد گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے بدو بدی کے سحر میں مبتلا دیکھا جا سکتا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں عمان کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیٹس تھامے بدو بدی پر ڈبنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمان کے کھلاڑی بدو بدی گانے پر ڈانس بھی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان کے شہرہ آفاق گانے بدو بدی نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے تھے لیکن یو ٹیوب نے چند روز قبل کاپی رائٹ کے معاملے پر سوشل میڈیا پیج سے بدو بدی گانے کو ڈیلیٹ کر دیا تھا تاہم اب بھی چاہت فتح علی خان کا گانا بہت زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عمان نے اپنا پہلا میچ نمیبیا کے خلاف کھیلا تھا جس میں نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں 13 رنز سے شکست دی تھی۔