ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں کراچی میں شروع ہو گا۔
کراچی میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان شرکت کریں گے جبکہ محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی چاند سے متعلق پیش گوئی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں شام کے وقت موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کہیں مطلع صاف کہیں جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 70 منٹ رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آج پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا قوی امکان ہے۔