اسلام آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تھانا مارگلہ میں مقدمہ درج کیا۔ شہری شیراز خان نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرایا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو سردارتنویرالیاس نے مزاحمت کی۔
ذرائع نے بتایاکہ پولیس نے مزاحمت اور کارِسرکار میں مداخلت پر سردارتنویرالیاس کو گرفتارکرلیا۔