کراچی کے علاقےگلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل گولڈ میڈلسٹ نوجوان اتقاء کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان اتقاء کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے۔
ذرائع سی آئی اے کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، ملزمان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان بلوچستان میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فروخت کرتے ہیں۔
خیال رہےکہ گلشن اقبال بلاک 7 میں گزشتہ ہفتےکے روز گولڈ میڈلسٹ نوجوان اتقاء کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا۔
مقتول کی شناخت 27 سال کے ارتقاء کے نام سے ہوئی تھی، مقتول کیمیکل انجینئر اور نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔