بہاولپور میں پرچہ دیتی طالبہ کی طبیعت خراب ہوئی تو سال ضائع ہونے کے ڈر سے اسپتال جانے سے انکار کیا لیکن ریسکیو اہلکار 2گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لےکر کھڑی رہی۔

بہاول پور میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیئر (ڈی اے ای) کے امتحان میں پیپر دیتے ہوئے طالبہ کی طبیعت خراب ہوئی تو طالبہ نے اسپتال جانے سے انکار کیا۔

طالبہ نے کہا کہ پرچہ چھوڑ دینے سے میرا سال ضائع ہوجائےگا۔ انکار پر امتحانی سینٹر میں ہی طالبہ کو طبی امداد دی گئی اور ریسکیو کی خاتون اہلکار 2 گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لےکرکھڑی رہی۔

ریسکیو اہلکار کی فرض شناسی کے باعث طالبہ نے اپنا پرچہ مکمل کیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version