وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کابل میں جاکرکہاتھاہمارےتعلقات اچھےہوناخوش آئندہوگا، لیکن افغانستان سے ہماری سر زمین پر دہشتگردی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔
قومی اقتصادی بجٹ2024-25 کی منظوری کیلئے بلائے گئے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ میں نےکہاتھاافغانستان سےدہشتگردی ہوتی رہی توجواب دیں گے،عوام اورملک کی حفاظت کیلئےہمیں حق ہےکہ جواب دیں۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کامزیدکہنا تھا کہ کابل میں جا کر کہا تھا ہمارے تعلقات اچھے ہونا خوش آئند ہوگا، افغانستان کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے، اپوزیشن کے طالبان کےساتھ روابط ہیں، یہ لوگ طالبان کو عہدوں کی پیشکش کرتے رہے۔