بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سائفر اور توشہ خانہ کے بعد عدت میں نکاح کیس سے بھی بری ہو گئے لیکن کیا ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی؟

مختلف کیسز میں رہائی کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیراعطم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 7، 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اس سے قبل عمران خان سائفر کیس میں بھی بری ہو چکے ہیں جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں بھی بری ہو چکے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی عمران خان ضمانت پر ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ان چار کیسز کے سوا ابھی تک کسی کیس میں گرفتاری نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے کہا کہ یہ آخری کیس تھا آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں آئین اور قانون کی بالا دستی ہو۔

Leave A Reply

Exit mobile version