کھٹمنڈو: بھارت سے نیپال جانے والی مسافر بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 14 مسافر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ نیپال کے تناہن ضلع میں پیش آیا، بس میں کل 40 مسافر سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں 14 جاں بحق جب کہ 17 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جارہی تھی اور اپنی منزل پر پہنچنے سے تقریباً 110 کلومیٹر پہلے ضلع تناہن کے مقام پر بہنے والے دریا میں جاگری۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔