رحیم یار خان میں دو روز قبل ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں اغوا ہونے والے اہلکار کانسٹیبل احمد نواز کو ڈاکو جبارلولائی کی رہائی کے بدلے چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رحیم یارخان میں ماچھکہ حملے کے بعد ایک پولیس اہلکاراحمد نواز کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق آج آپریشن کے بعد مغوی پولیس اہلکارکی بازیابی عمل میں آئی ہے لیکن ساتھ ہی ایک خطرناک ڈاکو جبار لولائی کی رہائی اورساتھی ڈاکوکی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیوبھی وائرل ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکارکی رہائی اسی ڈاکو کی رہائی اورمبینہ ڈیل کا نتیجہ ہے تاہم پولیس حکام نے اس مبینہ ڈیل کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
ذرائع نے بتایاکہ قتل اور اغوا کا ملزم جبارلولائی جیل میں قید تھا۔
خیال رہے کہ 22 اگست کو ڈاکوؤں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
پولیس ترجمان کے مطابق آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے ملاقات کی اوربازیابی پر مبارکباد دی۔