سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا سوچنا بھی نہیں چاہیے، اگر گورنر راج لگایا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ پوری پارلیمنٹ جعلی ہے، 18 سیٹوں کے ساتھ وزیر اعظم بیٹھے ہیں، سب نے جانا ہوتا ہے، کتنا عرصہ بندہ اقتدار میں رہتا ہے؟فواد چودھری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس سے لوگوں کو جا کر اٹھایا گیا، پاکستان کے عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی پوری بات سنیں کہ وہ کہہ رہے ہیں کوئی حل بتائیں، 90 لوگ صرف اس مہینے میں شہید ہوئے ہیں، حکومت نے دہشت گردی کے مسئلے کو غیر سنجیدہ انداز میں لیا، سیاسی درجہ حرارت کم کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔
Keep Reading
Add A Comment