سینٹرل جیل اڈیالہ کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے سائبر کرائمز کے مقدمے میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔
ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے دھمکی آمیز ایکس پوسٹ بارے مختلف سوالات کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تقریبا 45 منٹ تفتیش کرکے واپس روانہ ہوگئی، 3رکنی ٹیم میں ایف آئی اے کے تفتیشی اور تکینیکی افسران شامل تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر اصرار کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کا بیان لینے والی ایف آئی اے کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، محسن افضال اور محمد انیس شامل تھے۔