سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس کل سہہ پہر 4 بجے ہوگا اور 5 نکاتی ایجنڈے میں کوئی غیرمعمولی ایٹم شامل نہیں ہے۔سینیٹ سے جاری ہونے والے ایجنڈے کے مطابق اتوار کو اجلاس میں قائد ایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات معطل کرنے سے متعلق تحریک پیش کریں گے، اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹسز بھی کارروائی کا حصہ ہیں۔
اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترامیم کے حوالے سے ایٹم شامل نہیں سے ہے حالانکہ میڈیا میں زیرگردش رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کی جانب سے کل ایوان میں آئینی ترامیم پیش کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ایوان میں صدارتی خطاب پر صدر پاکستان کے تشکر سے متعلق تحریک بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
Keep Reading
Add A Comment