سکھر:قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق لوڈر رکشے میں سوار افردا کا تعلق ایک ہی گھرسے ہے جو کسی شادی کی تقریب میں جارہے تھے۔
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک ایک خاتون اور ایک بچے کی نعشیں نکالی گئی ہیں جبکہ لوڈر ڈرائیور اور دو بچوں سمیت تین افراد کو زخمی اور بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔
جاں بحق ہونیوالوں میں مسمات ممتاز خاتون اور تین سالہ علی خان دھاریجو شامل ہیں۔