ستنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل ایک بار پھر دہشت گرد گروپ کی طرح حملے کر رہا ہے، حملوں نے پورے خطے میں اسرائیل کے عزائم کو ثابت کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کی اسرائیلی حملے میں عسکری کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کی تصدیق
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس کوئی شہری حساسیت نہیں ہے، اسرائیل نفرت انگیز عزائم کو حاصل کرنے کیلئے کوئی بھی ذریعہ استعمال کر سکتا ہے۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ خطہ اب ایک "ناقابل وضاحت بڑے بحران” کا سامنا کر رہا ہے۔