مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کر کے پورے پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزراء نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی ہے، خواجہ آصف لاہور جلسے کا ایک ایک دن گن رہے تھے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور و پنجاب بھی گھومے، حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرایا۔صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لئے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
Keep Reading
Add A Comment