پنجاب کی مختلف یونیوسٹریز میں ڈیڑھ سال بعد وائس چانسلرز تعینات
لاہور: پنجاب کی مختلف یونیوسٹریز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کی سفارش پر پنجاب، بہاء الدین زکریا، گجرات سمیت دیگر یونیورسٹیز میں خالی اسامیوں پر وائس چانسلر کی تقرری کردی۔
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کیلیے ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کو تعینات کیا گیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع یونیورسٹی آف گجرات، پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت اللہ خان کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹرعامر اعظم خان کو خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان تعینات کیا گیا، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو یونیورسٹی آف لاہور کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹرعاکف انور چودہری کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا واپس چانسلر تعینات کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شاہد منیر چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ جھنگ، سرگودھا اور میانوالی یونیورسٹیز کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔ اْنھوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری یونیورسٹی آف لیڈز برطانیہ سے حاصل کی اور امسال انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے اعلی تعلیمی خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔انہوں نے بی ایس سی اور ایم ایس سی کیمیکل انجینرنگ کی تعلیم ادارہ کیمیکل انجینرنگ اور ٹیکنالوجی، جامعہ پنجاب سے حاصل کی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو یونیورسٹی آف پنجاب کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا، نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی انہوں نے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ ؒگورنر پنجاب نے بطور یونیورسٹی چانسلر انہیں چار سال کے لیے پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ پنجاب یونیورسٹی کے 164ویں وائس چانسلر ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ ایک ممتاز ماہر تعلیم اور حیاتیاتی علوم کے شعبے میں ماہر ہیں، ڈاکٹر محمد علی پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کے علاوہ یونیورسٹی آف ویلز، یو کے (1999) سے پی ایچ ڈی اور یونیورسٹی آف مسوری، یو ایس اے (2008) سے پوسٹ ڈاک کی۔ڈاکٹر محمد علی جی سی یو فیصل آباد، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بطور وائس چانسلر فرائض انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز لارنس کالج، مری میں بطور لیکچرار کیا اور پھر انہیں تین بار بہترین یونیورسٹی ٹیچر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد علی شاہ کے 235 پیپرز بین الاقوامی و قومی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں جبکہ وہ نئے ادارے قائم کرنے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی کے تحقیق اور تدریسی مہارت کے لیے 19 سے زائد قومی اعزازات شامل ہیں۔ڈاکٹر محمد علی پاکستان اکیڈمی آف سائنسز گولڈ میڈل، بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ، تمغہ امتیاز، اور ستارامتیاز حاصل کر چکے ہیں ڈاکٹر محمد علی شاہ وفاقی کی وائس چانسلرزسرچ کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ پنجاب کی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور متعدد یونیورسٹیوں میں مختلف سنڈیکیٹس، سینیٹ اور کمیٹیوں کے ممبر رہ چکے ہیں۔
Keep Reading
Add A Comment