لاہور:(ما نیٹر نگ ڈیسک )مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اس پر عمل کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار نے مقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، یہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ہے اور اس فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چاروں صوبائی اسمبلی کے سپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کر چکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملیں۔درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے، عدالت مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔
Keep Reading
Add A Comment