اسلام آباد: (ما نیٹر نگ ڈیسک )مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن آج بھی کوئی فیصلہ نہ کر سکا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں ممبر خیبرپختوانخوا جسٹس(ر) اکرم اللہ شریک نہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس آج بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس کل پھر ہونے کا امکان ہے۔
Keep Reading
Add A Comment