اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو ٹیکس ایئر 2024 کیلئے موصول ہونے والے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 25 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی اس لیے ٹیکس دہندگان کو ہدایت ہے کہ اپنے انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ کا انتظار کئے بغیر جلد سے جلد جمع کروادیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جوں جوں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ میعاد ختم ہونے کے قریب آرہی ہے ویسے ہی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب تک ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق 30ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔اعدادو شمار کے مطابق ٹیکس ائیر 2023 میں 60 لاکھ 86 ہزار 209 افراد نے ریٹرن فائل کیے تھےیکم جولائی 2023 سے اب تک 8 لاکھ 44 ہزار 777 نئے افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version