گورنمنٹ بوائز جامع ہائی سکول ڈھوک کشمیریاںراولپنڈی کےمعروف سینئر ٹیچر اعجاز احمد ستی 40سالہ تدریسی خدمات کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔اسکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں اسکول کے پرنسپل اساتذہ نے شرکت کی اور استاد کی بے مثال خدمات کا اعتراف کیا۔سینئر ٹیچر اعجاز احمد ستی نے اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز (1985) میں کیا اور اس دوران نہ صرف تدریس کی بلکہ طلباء کی اخلاقی و تعلیمی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مختلف نسلوں کو علم کی روشنی سے منور کیا اور ان کی تربیت یافتہ طلباء آج مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پرسینئر سائنس ٹیچر جناب فرحت امین صاحب نے کہا کہ اعجاز احمد ستی ایک مثالی استاد تھے۔ایک استاد کے اندر جو خوبیاں ہونی چائیں وہ سب اعجاز احمد ستی صا حب کے اندرموجود ہیںہمیشہ جو کام انکے ذمہ لگا دیا جاتا وہ لگن اور محنت کے ساتھ پورا کرتے تھے ۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ملک منصور احمد صاحب نے کہا اعجاز احمد ستی صاحب کی تدریسی خدمات مثالی ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور خلوص کو ہم سب ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان کی رہنمائی نے اسکول کو ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اعجاز احمد ستی صاحب نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ا پنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔یہ سفر بہت یادگار رہا ہے۔ میں نے ہمیشہ دل سے تدریس کی اور ہر بچے کو اپنے بچے کی طرح سمجھا۔ آج میں خوش ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کے40قیمتی سال اس مقدس پیشے میں گزارے۔تقریب کے اختتام پر استاد کو تحائف، شیلڈز اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔ شرکاء نے ان کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کی دعا کی۔
Keep Reading
Add A Comment