اسلام آباد ()خنجراب سے گوادر تک پانچ ہزار کلومیٹر سائیکل پر سفر کی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ 100سے زائد اداروں کے 10ہزار طلبہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔اس حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کا نفرنس کرتے ہوئے سی ٹی پی ایف کے سی ای اور احمر خان نے کہا کہ اس دوران معروف کیریر کونسلر احمر خان اور سلمان شفا نے کہا ٌّّّ”کچھ کرکے دکھاؤ مہم”کا مقصد نوجوانوں اور والدین کو تیزی سے بدلتے ہوئے چیلنجز کے مطابق تیار کرنا ہے۔ تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور خوابوں کے مطابق کیریر کا انتخاب کرسکیں۔ احمر خان کا کہنا تھا کہ اس دروان وہ پانچ ہزار کلومیٹر کا سفر سائیکل پر کریں گے۔ جس میں وہ اور ان کی ٹیم 100سے زائد اداروں کے 10ہزار طلبہ دو ہزار والدین اور ہزار سے زائد استاذہ سے ملاقات کریں گے اور انہیں کیریر سے متعلق راہنمائی فراہم کریں گے۔ احمر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے خوبصورت ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان کا یہ روشن چہرہ دنیا کے سامنے کم آتا ہے۔احمر خان کے مطابق یہ سفر 3مہینے 10دن جاری رہے گا ۔ جس کے دوران بچوں کو بڑا خوب دیکھنے اور کچھ کردکھانے کا جذبہ پیدا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا کے ان ممالک میں ہے جہاں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔ احمر خان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں والدین اور طلبہ کو کیریر کونسلگ کی اہمیت اور اس کی ضرورت کے بارے میں آگہی دی جائے گی۔ طلبہ کو وہ ٹولز اور وسائل فراہم کئے جائیں گے جس کی بنیاد پر وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر علم وآگہی پر کرسکیں گے۔ مہم کے دوران طلبہ کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو ان کے خوابوں اور دستیاب مواقع کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی بھی آگہی دی جائے گی۔ اس دوران کیریر کونسلرز ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی کمیونیٹیز کو انگیج کرکے انہیں ابتدائی امور سے ہی کیریر کونسلنگ کی اہمیت بتائی جائے گی۔اس کمپین کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت والدین، اساتذہ اور اساتذہ کو فری کوچنگ دی جائے گی۔
Keep Reading
Add A Comment