حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے الیکشن باڈی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے جسے عوام نے مسترد کردیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ ایسے الیکشن ہر چند سال بعد ہوتے ہیں کشمیریوں نے کبھی اس میں حصہ نہیں لیا۔ جتنے بھی امیدوار ہیں وہ بھارت نے پلانٹ کیے ہوئے ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ الیکشن ڈھونگ اور الیکشن مانیٹرنگ آبزرور بھی ایک ڈرامہ ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ امیدوار کشمیریوں کے گھر جا کر کہ رہے ہم یاسین ملک کو آزاد کرائیں گے لیکن کشمیری ان کے لیے اپنے دروازے نہیں کھول رہے ہیں۔یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ جس طرح فلسطین میں حالات چل رہے ہیں ویسے ہی کشمیر میں چل رہے ہیں۔ ہم یو این سے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ وہاں پرالیکشن باڈی بنائی جائے۔
Keep Reading
Add A Comment