لاہور: حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپےکی لاگت سے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے نامزد کیے گئے پارلیمانی سیکریٹریز اور افسران کے لیے 61کروڑ 24لاکھ 75زار روپے کی لاگت سے 76 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے 22 کروڑ روپے کی لاگت سے 29 لگژری گاڑیاں، اور ایس اینڈ جی اے ڈی کیلیے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی، ایس اینڈ جی اے ڈی نے پروٹوکول کیلیے 3 کروڑ 61لاکھ روپے کی لاگت سے دو لگژری گاڑیاں بھی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلیے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے 30 لگژری گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔
Keep Reading
Add A Comment