اسلام آباد: اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہباز شریف نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی راہنماؤں کی تقاریر میں سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کا خطاب ایک لاکھ 37زار لوگوں نے دیکھا اور یوں وزیراعظم شہباز شریف سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی راہنما بن گئے۔
دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37زار لوگوں نے دیکھا جو دنیا بھر کے قائدین کے خطاب سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16اکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔
Keep Reading
Add A Comment