سیالکوٹ:(ما نیٹر نگ ڈیسک )قلعہ کالر والا میں دیرینہ دشمنی پر 7 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ سیالکوٹ کے علاقے قلعہ کالر والا میں مالوکے بھلی کے قریب پیش آیا جہاں بی آر بی نہر کے کنارے نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ سے گاڑی میں سوار 7 افراد موقع پر دم توڑ گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق وقوعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتولین کا ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازعہ تھا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Keep Reading
Add A Comment