اسلام آباد: (ما نیٹر نگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے، پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہا ہے، وزیراعظم کا حکم ہے کہ حکومت صرف پالیسی فریم ورک دے گی۔وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ہمیں اکنامک سروے کی بھی ضرورت ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو معیشت کو لیڈ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ ملک میں کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، ہمارا روپیہ مستحکم ہو گیا ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
Keep Reading
Add A Comment